ابتدائے اسلام میں تین دن کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے کی ممانعت اور پھر اس حکم کے منسوخ ہونے اور پھر جب تک چاہئے قربانی کا گوشت کھاتے رہنے کے جواز کے بیان میں
زہیر بن حرب، معن بن عیسی، معاویہ بن صالح، ابوزاہریہ، جبیر بن نفیر، حضرت ثوبان ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی قربانی ذبح فرمائی پھر آپ ﷺ نے فرمایا اے ثوبان اس قربانی کے گوشت کو سنبھال کر رکھو۔ ( حضرت ثوبان ؓ کہتے ہیں) کہ میں اس قربانی کے گوشت میں سے لگاتار مدینہ منورہ پہنچنے تک آپ ﷺ کو گوشت کھلاتا رہا۔