صحیح مسلم - قربانی کا بیان - حدیث نمبر 5105
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ کِلَاهُمَا عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا عَطَائٌ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا کُنَّا لَا نَأْکُلُ مِنْ لُحُومِ بُدْنِنَا فَوْقَ ثَلَاثِ مِنًی فَأَرْخَصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کُلُوا وَتَزَوَّدُوا قُلْتُ لِعَطَائٍ قَالَ جَابِرٌ حَتَّی جِئْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ نَعَمْ
ابتدائے اسلام میں تین دن کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے کی ممانعت اور پھر اس حکم کے منسوخ ہونے اور پھر جب تک چاہئے قربانی کا گوشت کھاتے رہنے کے جواز کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن مسہر، یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، ابن جریج، عطاء، جابر، محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، ابن جریج، عطاء، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ منیٰ کے مقام پر ہم اپنی قربانیوں کا گوشت تین دنوں سے زیادہ نہیں کھاتے تھے پھر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اجازت عطاء فرما دی اور ارشاد فرمایا تم کھاؤ اور زادراہ بناؤ اور جمع کرو۔ میں نے حضرت عطاء ؓ سے کہا کہ حضرت جابر ؓ نے یہ بھی فرمایا کہ یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ میں آگئے انہوں نے کہا ہاں!
Top