صحیح مسلم - قربانی کا بیان - حدیث نمبر 5087
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ ضَحَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِکَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ وَسَمَّی وَکَبَّرَ وَوَضَعَ رِجْلَهُ عَلَی صِفَاحِهِمَا
قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کرنے اور بسم اللہ اور تکبیر کہنے کے استحباب کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، ابوعوانہ، قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک سے دو سفید سینگ والے دنبوں کی قربانی ذبح کی اور آپ ﷺ نے بسم اللہ اور تکیبر کہی اور آپ ﷺ نے ذبح کرتے وقت دونوں دنبوں کی گردنوں کے ایک پہلو پر اپنا پاؤں مبارک رکھا۔
Top