صحیح مسلم - قربانی کا بیان - حدیث نمبر 5081
حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ وَرْدَانَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أَضْحًى قَالَ فَوَجَدَ رِيحَ لَحْمٍ فَنَهَاهُمْ أَنْ يَذْبَحُوا قَالَ مَنْ كَانَ ضَحَّى فَلْيُعِدْ ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا
قربانی کے وقت کا بیان
زیاد بن یحییٰ حسانی، حاتم بن وردان، ایوب، محمد بن سیرین، انس بن مالک ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں قربانی کے دن ( دس ذی الحجہ) کو خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ گوشت کی بو محسوس ہوئی تو آپ ﷺ نے ان کو نماز سے پہلے قربانی ذبح کرنے سے منع فرمایا اور آپ ﷺ نے فرمایا جس آدمی نے ( نماز سے پہلے) قربانی ذبح کرلی ہے اسے چاہیے کہ وہ دوبارہ قربانی ذبح کرے پھر مذکورہ دونوں احادیث کی طرح حدیث ذکر کی۔
Top