صحیح مسلم - قربانی کا بیان - حدیث نمبر 5073
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ زُبَيْدٍ الْإِيَامِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ بِهِ فِي يَوْمِنَا هَذَا نُصَلِّي ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَنْحَرُ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِکَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا وَمَنْ ذَبَحَ فَإِنَّمَا هُوَ لَحْمٌ قَدَّمَهُ لِأَهْلِهِ لَيْسَ مِنْ النُّسُکِ فِي شَيْئٍ وَکَانَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ قَدْ ذَبَحَ فَقَالَ عِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ فَقَالَ اذْبَحْهَا وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ
قربانی کے وقت کا بیان
محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، زبید یامی، شعبی، حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آج کے دن (دس ذی الحجہ) ہم سب سے پہلے نماز پڑھیں گے اور پھر واپس جا کر قربانی ذبح کریں گے تو جو آدمی اس طرح کرے گا وہ ہماری سنت کو اپنا لے گا اور جس آدمی نے (نماز سے پہلے) قربانی ذبح کرلی تو گویا کہ اس نے اپنے گھر والوں کے لئے پہلے گوشت تیار کرلیا ہے قربانی (کی عبادت) سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے اور حضرت ابوبردہ ؓ بن نیار پہلے قربانی ذبح کرچکے تھے انہوں نے عرض کیا کہ میرے پاس ایک سال سے کم عمر کا بچہ ہے جو کہ ایک سال کی عمر والوں سے زیادہ بہتر ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا اسے ذبح کرلو مگر تیرے بعد اور کسی کے لئے جائز نہیں ہوگا۔
Top