صحیح مسلم - قربانی کا بیان - حدیث نمبر 5072
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّی صَلَاتَنَا وَوَجَّهَ قِبْلَتَنَا وَنَسَکَ نُسُکَنَا فَلَا يَذْبَحْ حَتَّی يُصَلِّيَ فَقَالَ خَالِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ نَسَکْتُ عَنْ ابْنٍ لِي فَقَالَ ذَاکَ شَيْئٌ عَجَّلْتَهُ لِأَهْلِکَ فَقَالَ إِنَّ عِنْدِي شَاةً خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْنِ قَالَ ضَحِّ بِهَا فَإِنَّهَا خَيْرُ نَسِيکَةٍ
قربانی کے وقت کا بیان
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، زکریا، فراس، عامر، حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو آدمی ہماری نماز کی طرح نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف رخ کرے اور ہماری قربانیوں کی طرح قربانی کرے تو وہ ذبح نہ کرے جب تک کہ وہ نماز (عید) نہ پڑھ لے میرے خالو نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میں نے اپنے بیٹے کی طرف سے قربانی کرلی ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ تو تو نے اپنے گھر والوں کے لئے جلدی کرلی ہے اس نے عرض کیا میرے پاس ایک بکری ہے جو دو بکریوں سے بہتر ہے آپ ﷺ نے فرمایا اس بکری کی قربانی کر کیونکہ وہ تیری دونوں قربانیوں میں بہتر ہے۔
Top