صحیح مسلم - قربانی کا بیان - حدیث نمبر 5071
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ لَا يَذْبَحَنَّ أَحَدٌ حَتَّی يُصَلِّيَ قَالَ فَقَالَ خَالِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ مَکْرُوهٌ ثُمَّ ذَکَرَ بِمَعْنَی حَدِيثِ هُشَيْمٍ
قربانی کے وقت کا بیان
محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، داؤد، شعبی، براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں قربانی کے دن کو خطبہ ارشاد فرمایا اور آپ ﷺ نے فرمایا کوئی نماز سے پہلے قربانی ذبح نہ کرے راوی کہتے ہیں کہ میرے خالو نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ یہ وہ دن ہے کہ جس میں گوشت کی خواہش رکھنا مکروہ ہے پھر آگے حدیث ہشیم کی حدیث کی طرح ذکر کی۔
Top