صحیح مسلم - قربانی کا بیان - حدیث نمبر 5067
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَسْوَدِ سَمِعَ جُنْدَبًا الْبَجَلِيَّ قَالَ شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی يَوْمَ أَضْحًی ثُمَّ خَطَبَ فَقَالَ مَنْ کَانَ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيُعِدْ مَکَانَهَا وَمَنْ لَمْ يَکُنْ ذَبَحَ فَلْيَذْبَحْ بِاسْمِ اللَّهِ
قربانی کے وقت کا بیان
عبیداللہ بن معاذ، ابوشعبہ، اسود، حضرت جندب بجلی ؓ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھا آپ ﷺ نے نماز عید پڑھائی پھر آپ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا اور کہا جس آدمی نے نماز عید سے پہلے قربانی کرلی ہو اسے چاہئے کہ وہ اس کی جگہ دوسری قربانی کرے اور جس نے نہ کی ہو تو وہ اللہ کا نام لے کر اب ذبح کرلے۔
Top