صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6456
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ح وَعَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ نِسَائٍ رَکِبْنَ الْإِبِلَ قَالَ أَحَدُهُمَا صَالِحُ نِسَائِ قُرَيْشٍ و قَالَ الْآخَرُ نِسَائُ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَی يَتِيمٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَی زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ
قریشی عورتوں کے فضائل کے بیان میں
ابن ابی عمر سفیان بن عیینہ، ابی زناد اعرج حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بہترین عورتیں اونٹوں پر سوار ہونے والی ہیں راویوں میں سے ایک راوی نے کہا کہ وہ قریش کی نیک عورتیں ہیں اور دوسرے راوی نے کہ قریش کی وہ عورتیں جو اپنے چھوٹے بچوں پر سب سے زیادہ مہربان ہیں اور اپنے خاوندوں کے مال کی زیادہ حفاظت کرنے والی ہیں۔
Top