صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6443
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِيَانِ ابْنَ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَسْلَمُ وَغِفَارُ وَشَيْئٌ مِنْ مُزَيْنَةَ وَجُهَيْنَةَ أَوْ شَيْئٌ مِنْ جُهَيْنَةَ وَمُزَيْنَةَ خَيْرٌ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ أَحْسِبُهُ قَالَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أَسَدٍ وَغَطَفَانَ وَهَوَازِنَ وَتَمِيمٍ
قبیلہ غفار، اسلم، جہنیہ، اشجع، مزنیہ، تمیم، دوس اور قبیلہ طئی کے فضائل کے بیان میں
زہیر بن حرب، یعقوب دورقی اسماعیل یعینان ابن علیہ، ایوب محمد حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قبیلہ اسلم، غفار اور مزنیہ میں سے کچھ اور جہینہ یا جہنیہ میں سے کچھ اور قبیلہ مزنیہ میں سے اللہ کے ہاں بہترین ہوں گے۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ آپ نے فرمایا قیامت کے دن قبیلہ اسد، غطفان، ہوازن اور تمیم سے ہوں گے۔
Top