صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6428
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عَرْعَرَةَ وَاللَّفْظُ لِلْجَهْضَمِيِّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ فِي سَفَرٍ فَکَانَ يَخْدُمُنِي فَقُلْتُ لَهُ لَا تَفْعَلْ فَقَالَ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ تَصْنَعُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا آلَيْتُ أَنْ لَا أَصْحَبَ أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا خَدَمْتُهُ زَادَ ابْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ فِي حَدِيثِهِمَا وَکَانَ جَرِيرٌ أَکْبَرَ مِنْ أَنَسٍ وَقَالَ ابْنُ بَشَّارٍ أَسَنَّ مِنْ أَنَسٍ
انصار سے اچھا سلوک کرنے کا بیان۔
نصر بن علی محمد بن مثنی ابن بشار ابن عرعرہ حضرت انس ؓ بن مالک سے روایت ہے کہ میں حضرت جریر بن عبداللہ بجلی ؓ کے ساتھ ایک سفر میں نکلا وہ میری خدمت کرتے تھے میں نے ان سے عرض کیا آپ ایسے نہ کریں تو انہوں نے فرمایا میں نے انصار کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت کرتے دیکھا تو میں نے قسم کھائی کہ میں جب بھی انصار سے کسی کے ساتھ ہوں گا تو میں اس کی خدمت کروں گا۔ ابن اعمش اور ابن بشار نے اپنی روایات میں یہ الفاظ زائد کئے ہیں کہ حضرت جریر ؓ حضرت انس ؓ سے بڑے تھے۔
Top