صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6320
و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ خَشْفَةً فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا هَذِهِ الْغُمَيْصَائُ بِنْتُ مِلْحَانَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ
حضرت انس بن مالک کی والدہ ام سلیم اور حضرت بلال ؓ کی فضائل کے بیان میں
ابن ابی عمر بشر ابن سری حماد بن سلمہ ثابت، حضرت انس ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں کسی کے چلنے کی آواز سنی میں نے کہا یہ کون ہے وہاں والوں نے مجھے بتایا کہ یہ غمیصاء بنت ملحان حضرت انس کی والدہ ہیں۔
Top