حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ کے فضائل کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدالرحیم بن سلیمان عاصم، مورق عجلی حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ جب کسی سفر سے واپس تشریف لاتے تو آپ ﷺ ہم سے ملتے راوی کہتے ہیں مجھ سے اور حضرت حسن ؓ سے یا حضرت حسین ؓ سے ملے تو آپ ﷺ نے ہم میں سے ایک کو اپنے سامنے بٹھایا اور ایک کو اپنے پیچھے بٹھا لیا یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ میں داخل ہوگئے۔