صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6268
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَی قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا و قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِصِبْيَانِ أَهْلِ بَيْتِهِ قَالَ وَإِنَّهُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَسُبِقَ بِي إِلَيْهِ فَحَمَلَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ جِيئَ بِأَحَدِ ابْنَيْ فَاطِمَةَ فَأَرْدَفَهُ خَلْفَهُ قَالَ فَأُدْخِلْنَا الْمَدِينَةَ ثَلَاثَةً عَلَی دَابَّةٍ
حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ کے فضائل کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، یحییٰ ابوبکر یحییٰ ابومعاویہ عاصم، احول مورق عجلی حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی سفر سے واپس تشریف لاتے تھے تو گھر کے بچے آپ ﷺ سے جا کر ملتے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ ﷺ سفر سے واپس تشریف لائے تو میں آپ ﷺ سے ملنے کے لئے آ گے بڑھا تو آپ ﷺ نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا پھر حضرت فاطمہ ؓ کے لخت جگر آئے تو آپ ﷺ نے ان کو اپنے پیچھے بٹھا لیا راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم تینوں ایک ہی سواری پر بیٹھے ہوئے مدینہ منورہ میں داخل ہوئے۔
Top