صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6247
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عَلَی حِرَائٍ هُوَ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ فَتَحَرَّکَتْ الصَّخْرَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اهْدَأْ فَمَا عَلَيْکَ إِلَّا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ
حضرت طلحہ اور حضرت زبیر ؓ کی فضلیت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، عبدالعزیز ابن محمد سہیل حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ حرا پر تھے حضرت ابوبکر ؓ عمر، عثمان، علی، طلحہ اور زیبر ؓ بھی آپ ﷺ کے ساتھ تھے تو وہ پتھر حرکت کرنے لگا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ٹھہر جا کیونکہ تیرے اوپر سوائے نبی یا صدیق یا شہید کے اور کوئی نہیں ہے۔
Top