صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6097
و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَکَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً يُوحَی إِلَيْهِ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً
نبی ﷺ کا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کی ضرورت کے بیان میں
ابن ابی عمر، بشر بن سری، حماد، ابوحمزہ، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مکہ مکرمہ میں تیرہ سال قیام فرمایا اور اس عرصہ میں آپ ﷺ کی طرف وحی آتی رہی اور مدینہ منورہ میں آپ ﷺ نے دس سال قیام فرمایا اور آپ نے تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔
Top