صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 5988
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَمَامَکُمْ حَوْضًا کَمَا بَيْنَ جَرْبَائَ وَأَذْرُحَ فِيهِ أَبَارِيقُ کَنُجُومِ السَّمَائِ مَنْ وَرَدَهُ فَشَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا
ہمارے نبی ﷺ کے حوض (کوثر) کے اثبات اور آپ ﷺ کی صفات کے بیان میں
حرملہ بن یحییٰ، عبداللہ بن وہب، عمر بن محمد، نافع، حضرت عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہارے سامنے حوض (کوثر) ہے (یہ حوض اتنا بڑا ہے) جتنا کہ مقام جرباء اور ازرج کے درمیان فاصلہ ہے اور اس حوض میں آسمان کے ستاروں کی طرح کوزے ہیں جو آدمی اس حوض پر آئے گا اور اس میں سے پئیے گا تو اس کے بعد وہ کبھی بھی پیاسا نہیں ہوگا۔
Top