صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 5985
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَی وَهُوَ الْقَطَّانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَمَامَکُمْ حَوْضًا کَمَا بَيْنَ جَرْبَائَ وَأَذْرُحَ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ الْمُثَنَّی حَوْضِي
ہمارے نبی ﷺ کے حوض (کوثر) کے اثبات اور آپ ﷺ کی صفات کے بیان میں
زہیر بن حرب، محمد بن مثنی، عبیداللہ بن سعید یحییٰ قطان عبیداللہ نافع حضرت ابن عمر ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا تمہارے سامنے حوض (کوثر) ہے (اور یہ اتنا بڑا ہے) جتنا کہ مقام جربا اور اذرح کے درمیان فاصلہ ہے اور ابن مثنی کی روایت میں حوضی کا لفظ ہے یعنی میرا حوض۔
Top