خوش الحانی کے ساتھ قرآن مجید پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ح، ابن نمیر، مغول، عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن قیس ؓ یا حضرت اشعری ؓ کو آل داؤد کی خوش الحانی سے حصہ عطا فرمایا گیا ہے۔