کلالہ کی میراث کے بیان میں
محمد بن حاتم، بہز، شعبہ، محمد بن منکدر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور میں مریض تھا اور ہوش میں نہ تھا آپ ﷺ نے وضو کیا تو لوگوں نے آپ ﷺ کے وضو سے مجھ پر پانی ڈالا مجھے ہوش آیا تو میں نے عرض کیا اے اللہ کہ رسول ﷺ! میرا وارث کلالہ ہوگا تو آیت میراث نازل ہوئی راوی کہتے ہیں میں نے محمد بن منکدر سے عرض کیا انہوں نے کہا اسی طرح نازل کی گئی۔