صحیح مسلم - فرائض کا بیان - حدیث نمبر 4146
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ عَادَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ فِي بَنِي سَلِمَةَ يَمْشِيَانِ فَوَجَدَنِي لَا أَعْقِلُ فَدَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَشَّ عَلَيَّ مِنْهُ فَأَفَقْتُ فَقُلْتُ کَيْفَ أَصْنَعُ فِي مَالِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَنَزَلَتْ يُوصِيکُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ
کلالہ کی میراث کے بیان میں
محمد بن حاتم ابن میمون، حجاج بن محمد، ابن جریج، ابن منکدر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اور حضرت ابوبکر ؓ بنو سلمہ میں عیادت کے لئے پیدل تشریف لائے۔ انہوں نے مجھے بیہوش پایا تو آپ ﷺ نے وضو فرمایا پھر اس میں سے مجھ پر پانی چھڑکا۔ مجھے افاقہ ہوا تو میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! میں اپنے مال میں کیسے کروں؟ تو آیت (میراث) يوصيکم اللہ في أولادکم للذکر مثل حظ الأنثيين الخ نازل ہوئی۔
Top