قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ آدمی دوسرے آدمی کی قبر کے پاس سے گزر کر مصیبتوں کی وجہ سے تمنا کرے گا کہ وہ اس جگہ ہوتا۔
قتیبہ بن سعید، جریر، عبد الملک بن عمیر حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب کسری ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی کسری نہ ہوگا باقی حدیث بالکل حضرت ابوہریرہ ؓ کی حدیث کی طرح ذکر کی۔