دو مسلمانوں کی تلواروں کے ساتھ باہم لڑائی کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، یعقوب بن عبدالرحمن سہیل حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ ھرج کی کثرت ہوجائے صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ ھرج کیا ہے آپ ﷺ نے فرمایا قتل قتل (یعنی خونریزی کی کثرت)۔