صحیح مسلم - غلام آزاد کرنے کا بیان - حدیث نمبر 3787
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ حَدَّثَنِي سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَرَادَتْ عَائِشَةُ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تُعْتِقُهَا فَأَبَی أَهْلُهَا إِلَّا أَنْ يَکُونَ لَهُمْ الْوَلَائُ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا يَمْنَعُکِ ذَلِکِ فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
ولاء آزاد کرنے والے ہی کا حق ہے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، سہیل بن ابی صالح، حضرت بریرہ ؓ سے روایت ہے کہ عائشہ صدیقہ ؓ نے ایک لونڈی کو خرید کر آزاد کرنے کا ارادہ کیا تو اس کے مالکوں نے انکار کردیا الاّ یہ کہ ولاء ان کے لئے ہوگا عائشہ صدیقہ نے اس بات کا رسول اللہ ﷺ سے ذکر کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ بات تجھے آزاد کرنے سے منع نہ کرے کیونکہ ولاء اسی کا حق جو آزاد کرے۔
Top