عیدین کی نماز میں قرأت مسنونہ کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ضمرہ، سعید مازنی، حضرت عبیداللہ ؓ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب ؓ نے ابو واقد لیثی سے دریافت کیا کہ رسول اللہ ﷺ عیدالاضحی اور عیدالفطر میں کیا پڑھتے تھے تو انہوں نے عرض کیا کہ آپ ﷺ ان دونوں میں (ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ اور اقْتَرَبَتْ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ ) پڑھتے تھے۔