صحیح مسلم - علم کا بیان - حدیث نمبر 6792
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَقَارَبُ الزَّمَانُ وَيُقْبَضُ الْعِلْمُ وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ وَيُلْقَی الشُّحُّ وَيَکْثُرُ الْهَرْجُ قَالُوا وَمَا الْهَرْجُ قَالَ الْقَتْلُ
آخر زمانہ میں علم کے قبض ہونے اور اٹھ جانے جہالت اور فتنوں کے ظاہر ہونے کے بیان میں
حرملہ بن یحییٰ ابن وہب، یونس ابن شہاب حمید بن عبدالرحمن بن عوف حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا زمانہ باہم قریب ہوجائے گا اور علم قبض کرلیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہوجائیں گے بخل ڈال دیا جائے گا اور ہرج کی کثرت ہوجائے گی صحابہ نے عرض کیا ہرج کیا ہے آپ نے فرمایا قتل۔
Top