صحیح مسلم - طلاق کا بیان - حدیث نمبر 3699
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ قَالَ سَأَلْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّ زَوْجَهَا الْمَخْزُومِيَّ طَلَّقَهَا فَأَبَی أَنْ يُنْفِقَ عَلَيْهَا فَجَائَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَفَقَةَ لَکِ فَانْتَقِلِي فَاذْهَبِي إِلَی ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ فَکُونِي عِنْدَهُ فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَی تَضَعِينَ ثِيَابَکِ عِنْدَهُ
مطلقہ بائنہ کے لئے نفقہ نہ ہونے کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، عمران بن ابی انس، ابی سلمہ، حضرت فاطمہ بنت قیس ؓ سے روایت ہے کہ ان کے خاوند مخزومی نے انہیں طلاق دے دی اور اس کو خرچہ دینے سے انکار کردیا اس نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ ﷺ کو اس بات کی خبر دی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تیرے لئے خرچہ نہیں ہے اور تو ابن ام مکتوم کے ہاں منتقل ہوجا اور انہی کے پاس رہ کیونکہ وہ نابینا آدمی ہیں اور تو اپنے کپڑے اس کے پاس اتار سکتی ہے۔
Top