صحیح مسلم - طلاق کا بیان - حدیث نمبر 3676
و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هِشَامٍ يَعْنِي الدَّسْتَوَائِيَّ قَالَ کَتَبَ إِلَيَّ يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ يُحَدِّثُ عَنْ يَعْلَی بْنِ حَکِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ فِي الْحَرَامِ يَمِينٌ يُکَفِّرُهَا وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ
اس آدمی پر کفارہ کے وجوب کے بیان میں جس نے اپنے اوپر اپنی بیوی کو حرام کرلیا اور طلاق کی نیت نہیں کی
زہیر بن حرب، اسماعیل بن ابراہیم، ہشام دستوائی، یحییٰ بن کثیر، یعلی بن حکیم، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ جب کوئی اپنی بیوی سے قسم کے ساتھ کہے کہ مجھ پر حرام ہے تو اس کا کفارہ ہے ابن عباس ؓ نے کہا لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ تحقیق تمہارے لئے رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں بہتریں نمونہ ہے۔
Top