صحیح مسلم - طلاق کا بیان - حدیث نمبر 3666
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ امْرَأَتِهِ الَّتِي طَلَّقَ فَقَالَ طَلَّقْتُهَا وَهِيَ حَائِضٌ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِعُمَرَ فَذَکَرَهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا لِطُهْرِهَا قَالَ فَرَاجَعْتُهَا ثُمَّ طَلَّقْتُهَا لِطُهْرِهَا قُلْتُ فَاعْتَدَدْتَ بِتِلْکَ التَّطْلِيقَةِ الَّتِي طَلَّقْتَ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ مَا لِيَ لَا أَعْتَدُّ بِهَا وَإِنْ کُنْتُ عَجَزْتُ وَاسْتَحْمَقْتُ
حائضہ عورت کو اس کی رضا مندی کے بغیر طلاق دنیے کی حرمت اور اگر کوئی طلاق دے دے تو طلاق واقع نہ ہوئی اور مرد کو رجوع کرنے کا حکم دینے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، خالد بن عبداللہ، عبدالملک، حضرت انس بن سیرین سے روایت ہے کہ میں نے ابن عمر ؓ سے ان کی اس بیوی کے متعلق پوچھا جسے انہوں نے طلاق دے دی تھی تو انہوں نے کہا میں نے اسے حالت حیض میں طلاق دے دی تھی پھر میں نے اس کا ذکر عمر ؓ سے کیا اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے تو آپ ﷺ نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرلے جب وہ پاک ہوجائے تو اس کو طہر کی وجہ سے طلاق دے راوی کہتا ہے میں نے کہا کیا آپ نے وہ طلاق شمار کی تھی جو آپ نے حالت حیض میں دی تھی؟ انہوں نے کہا مجھے کیا ہے کہ میں اسے شمار نہ کرتا؟ کیا میں عاجز اور احمق ہوگیا ہوں۔
Top