صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6721
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ وَأَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو کَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَی قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ يَعْمَلُ الْعَمَلَ مِنْ الْخَيْرِ وَيَحْمَدُهُ النَّاسُ عَلَيْهِ قَالَ تِلْکَ عَاجِلُ بُشْرَی الْمُؤْمِنِ
نیک آدمی کی تعریف ہونا اس کے لئے بشارت ہونے کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی ابوربیع ابوکامل جحدری فضیل بن حسین یحییٰ بن یحیی، حماد بن زید ابی عمران جونی عبداللہ بن صامت حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا آپ ﷺ اس آدمی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو نیک اعمال کرے اور اس پر لوگ اس کی تعریف کریں آپ ﷺ نے فرمایا یہ مومن کی فوری بشارت ہے۔
Top