صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6670
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ رَجُلٌ بِغُصْنِ شَجَرَةٍ عَلَی ظَهْرِ طَرِيقٍ فَقَالَ وَاللَّهِ لَأُنَحِّيَنَّ هَذَا عَنْ الْمُسْلِمِينَ لَا يُؤْذِيهِمْ فَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ
راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دینے کی فضلیت کے بیان میں
زہیر بن حرب جریر، سہیل حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایک آدمی ایسے راستے سے گزرا کہ ایک خار دار شاخ اس پر تھی وہ کہنے لگا اللہ کی قسم میں اس شاخ کو مسلمانوں کے راستے سے ہٹا دوں گا تاکہ یہ مسلمانوں کو تکلیف نہ دے پھر وہ آدمی جنت میں داخل کردیا گیا۔
Top