صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6665
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الْأَشْعَرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا مَرَّ أَحَدُکُمْ فِي مَسْجِدِنَا أَوْ فِي سُوقِنَا وَمَعَهُ نَبْلٌ فَلْيُمْسِکْ عَلَی نِصَالِهَا بِکَفِّهِ أَنْ يُصِيبَ أَحَدًا مِنْ الْمُسْلِمِينَ مِنْهَا بِشَيْئٍ أَوْ قَالَ لِيَقْبِضَ عَلَی نِصَالِهَا
جو آدمی مسجد میں یا بازار میں ان دونوں کے علاوہ لوگوں کے مجمع میں اسلحة ساتھ گزرے تو اس کے پیکان پکڑ لینے کے حکم کے بیان میں
عبداللہ بن براد اشعری محمد بن علاء، عبداللہ ابواسامہ برید ابوبردہ حضرت ابوموسی ؓ نے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے ساتھ تیر لے کر ہماری مسجد یا ہمارے بازار میں سے گزرے تو اسے چاہے کہ اپنے ہاتھ سے ان کے پیکان پکڑ لے تاکہ مسلمانوں میں سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے یا آپ ﷺ نے فرمایا ان کے پیکان اپنے قبضے میں رکھ لے۔
Top