صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6664
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا مَرَّ أَحَدُکُمْ فِي مَجْلِسٍ أَوْ سُوقٍ وَبِيَدِهِ نَبْلٌ فَلْيَأْخُذْ بِنِصَالِهَا ثُمَّ لِيَأْخُذْ بِنِصَالِهَا ثُمَّ لِيَأْخُذْ بِنِصَالِهَا قَالَ فَقَالَ أَبُو مُوسَی وَاللَّهِ مَا مُتْنَا حَتَّی سَدَّدْنَاهَا بَعْضُنَا فِي وُجُوهِ بَعْضٍ
جو آدمی مسجد میں یا بازار میں ان دونوں کے علاوہ لوگوں کے مجمع میں اسلحة ساتھ گزرے تو اس کے پیکان پکڑ لینے کے حکم کے بیان میں
ہداب بن خالد حماد بن سلمہ ثابت حضرت ابوموسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے ہاتھ میں تیرلے کر کسی مجلس یا بازار میں سے گزرے تو وہ ان کے پیکان پکڑ لیا کرے پھر ان کے پیکان پکڑ لے پھر ان کے پیکان پکڑ لے حضرت ابوموسی ؓ نے فرمایا اللہ کی قسم اس وقت تک ہماری موت نہیں آئی جب تک ہم نے تیروں کو ایک دوسرے کے چہروں پر نہیں لگایا۔
Top