صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6603
حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ الْمِقْدَامَ بْنَ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ رَکِبَتْ عَائِشَةُ بَعِيرًا فَکَانَتْ فِيهِ صُعُوبَةٌ فَجَعَلَتْ تُرَدِّدُهُ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْکِ بِالرِّفْقِ ثُمَّ ذَکَرَ بِمِثْلِهِ
نرمی اختیار کرنے کی فضلیت کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن بشار محمد بن جعفر، شعبہ، مقدام بن شریح بن ہانی سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ ایک سرکش اونٹ پر سوار ہوئیں اور اسے چکر دینے لگیں تو رسول اللہ ﷺ نے حضرت عائشہ ؓ سے ارشاد فرمایا نرمی اختیار کرو پھر مذکورہ حدیث کی طرح حدیث ذکر کی۔
Top