ظلم کرنے کی حرمت کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابومعاویہ برید ابن حضرت ابوموسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ ظالم آدمی کو مہلت دے دیتا ہے پھر جب اسے پکڑتا ہے تو پھر وہ اسے نہیں چھوڑتا پھر آپ ﷺ نے یہ آیت کریمہ پڑھی (وَكَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَا اَخَذَ الْقُرٰي وَهِىَ ظَالِمَةٌ اِنَّ اَخْذَه اَلِيْمٌ شَدِيْدٌ) 11۔ ہود: 102) اور اس طرح تیرے رب کی پکڑ ہے جب وہ ظالم لوگوں کی بستیوں کو پکڑتا ہے بیشک اس کی پکڑ بڑی سخت درناک ہے۔