صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 5061
و حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ وَأَبُو کَامِلٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ مَرَّ ابْنُ عُمَرَ بِنَفَرٍ قَدْ نَصَبُوا دَجَاجَةً يَتَرَامَوْنَهَا فَلَمَّا رَأَوْا ابْنَ عُمَرَ تَفَرَّقُوا عَنْهَا فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ مَنْ فَعَلَ هَذَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنْ فَعَلَ هَذَا
جانور کو باندھ کر مارنے کی ممانعت کے بیان میں
شیبان بن فروخ، ابوکامل، ابوعوانہ، ابی بشر، ابن عمر ؓ، حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے وہ ایک مرغی کو نشانہ بنا کر اس پر تیر پھینک رہے تھے تو جب ان لوگوں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا تو وہ متفرق ہوگئے حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا یہ کام کس نے کیا ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اس طرح کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔
Top