صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 5057
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ زَيْدِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ جَدِّي أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ دَارَ الْحَکَمِ بْنِ أَيُّوبَ فَإِذَا قَوْمٌ قَدْ نَصَبُوا دَجَاجَةً يَرْمُونَهَا قَالَ فَقَالَ أَنَسٌ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُصْبَرَ الْبَهَائِمُ
جانور کو باند ھ کر مارنے کی ممانعت کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، ہشام بن زید بن انس بن مالک، ؓ حضرت ہشام بن زید ؓ فرماتے ہیں کہ میں اپنے دادا حضرت انس بن مالک ؓ کے ساتھ حکم بن ایوب کے گھر گیا تو وہاں کچھ لوگ ایک مرغی کو نشانہ بنا کر اسے تیر مار رہے تھے راوی کہتے ہیں کہ حضرت انس ؓ نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے جانوروں کو باندھ کر مارنے سے منع فرمایا ہے۔
Top