صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 5021
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا کَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ جَائَ جَائٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُکِلَتْ الْحُمُرُ ثُمَّ جَائَ آخَرُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُفْنِيَتْ الْحُمُرُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا طَلْحَةَ فَنَادَی إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِکُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ أَوْ نَجِسٌ قَالَ فَأُکْفِئَتْ الْقُدُورُ بِمَا فِيهَا
شہری گدھوں کا گوشت کھانے کی حرمت کے بیان میں
محمد بن منہال ضریر، یزید بن زریع، ہشام بن حسان، محمد بن سیرین، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ جب خبیر کا دن ہوا تو ایک آنے والے نے آ کر عرض کیا اے اللہ کے رسول! ﷺ گدھے ختم ہوگئے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ابوطلحہ کو حکم دیا تو انہوں نے اعلان کردیا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے تم لوگوں کو گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرما دیا ہے کیونکہ وہ گندا اور ناپاک ہے راوی کہتے ہیں کہ پھر ہانڈیوں میں جو کچھ بھی تھا اس سمیت ہانڈیوں کو الٹ دیا گیا۔
Top