صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 5020
و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ أَصَبْنَا حُمُرًا خَارِجًا مِنْ الْقَرْيَةِ فَطَبَخْنَا مِنْهَا فَنَادَی مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِکُمْ عَنْهَا فَإِنَّهَا رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَأُکْفِئَتْ الْقُدُورُ بِمَا فِيهَا وَإِنَّهَا لَتَفُورُ بِمَا فِيهَا
شہری گدھوں کا گوشت کھانے کی حرمت کے بیان میں
ابن ابی عمر، سفیان، ایوب، حضرت انس ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جب خبیر فتح فرمایا تو دیہات سے جو گدھے نکلے ہم نے ان کو پکڑ لیا پھر ان کا گوشت پکایا رسول اللہ ﷺ کے منادی نے اعلان کردیا آگاہ ہوجاؤ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے تمہیں گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرما دیا ہے کیونکہ وہ ناپاک ہے شیطانی عمل ہے (یہ اعلان سنتے ہی) ہانڈیاں اس حال میں الٹ دی گئیں کہ گوشت ان میں ابل رہا تھا
Top