صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 5012
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ وَهُوَ ابْنُ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی يَقُولَانِ أَصَبْنَا حُمُرًا فَطَبَخْنَاهَا فَنَادَی مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اکْفَئُوا الْقُدُورَ
شہری گدھوں کا گوشت کھانے کی حرمت کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ، ابوشعبہ، عدی بن ثابت، براء، عبداللہ بن ابی اوفی، حضرت عدی بن ثابت ؓ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت براء ؓ اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ ہم نے گدھوں کو پکڑا اور پکایا تو رسول اللہ ﷺ کے منادی نے اعلان کردیا کہ ہانڈیوں کو الٹ دو۔
Top