صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 5002
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَهْبِ بْنِ کَيْسَانَ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً ثَلَاثَ مِائَةٍ وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ فَفَنِيَ زَادُهُمْ فَجَمَعَ أَبُو عُبَيْدَةَ زَادَهُمْ فِي مِزْوَدٍ فَکَانَ يُقَوِّتُنَا حَتَّی کَانَ يُصِيبُنَا کُلَّ يَوْمٍ تَمْرَةٌ
سمندر میں مردار (جانور) کی اباحت کے بیان میں
محمد بن حاتم، عبدالرحمن بن مہدی، مالک بن انس، ابونعیم، وہب بن کیسان، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تین سو کا ایک لشکر بھیجا اور ان پر حضرت ابوعبیدہ بن جراح کو امیر مقرر فرمایا تو جب ان کا زادراہ ختم ہوگیا تو حضرت ابوعبیدہ ؓ نے سب کے توشہ دانوں کو جمع کیا حضرت عبیدہ ہمیں کھجوریں کھلاتے تھے یہاں تک کہ (بوجہ کمی) روزانہ ایک کھجور دینے لگے۔
Top