صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4986
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يُدْرِکُ صَيْدَهُ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَکُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ
شکار کے غائب ہونے کے بعد پھر مل جانے کے حکم کے بیان میں
محمد بن احمد بن ابی خلف، معن بن عیسی، معاویہ، عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر، ابوثعلبہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جس نے اپنے شکار کو تین دن کے بعد پا لیا وہ اسے کھا سکتا ہے شرط یہ کہ اس میں بدبو پیدا نہ ہوگئی ہو
Top