صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4985
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَمَيْتَ بِسَهْمِکَ فَغَابَ عَنْکَ فَأَدْرَکْتَهُ فَکُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ
شکار کے غائب ہونے کے بعد پھر مل جانے کے حکم کے بیان میں
محمد بن مہران رازی، ابوعبد اللہ، حماد بن خالدخیاط، معاویہ بن صالح، عبدالرحمن ابن جبیر، حضرت ابوثعلبہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جب تو اپنا تیر پھینکے پھر وہ شکار تجھ سے غائب ہوجائے اور پھر تو اسے پالے تو اس شکار کو کھا سکتا ہے شرط یہ ہے کہ وہ بدبودار نہ ہوجائے
Top