صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4981
حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ السَّکُونِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرْسَلْتَ کَلْبَکَ فَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ فَإِنْ أَمْسَکَ عَلَيْکَ فَأَدْرَکْتَهُ حَيًّا فَاذْبَحْهُ وَإِنْ أَدْرَکْتَهُ قَدْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْکُلْ مِنْهُ فَکُلْهُ وَإِنْ وَجَدْتَ مَعَ کَلْبِکَ کَلْبًا غَيْرَهُ وَقَدْ قَتَلَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّکَ لَا تَدْرِي أَيُّهُمَا قَتَلَهُ وَإِنْ رَمَيْتَ سَهْمَکَ فَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ فَإِنْ غَابَ عَنْکَ يَوْمًا فَلَمْ تَجِدْ فِيهِ إِلَّا أَثَرَ سَهْمِکَ فَکُلْ إِنْ شِئْتَ وَإِنْ وَجَدْتَهُ غَرِيقًا فِي الْمَائِ فَلَا تَأْکُلْ
سکھلائے گئے کتوں سے شکار کرنے کے بیان میں
ولید بن شجاع سکونی، علی بن مسہر، عاصم، شعبی، عدی بن حاتم، حضرت عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے فرمایا ہے کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تو اپنا کتا (شکار کے لئے چھوڑے) اور اللہ کا نام بھی لے پھر اگر وہ کتا تیرے شکار کو پکڑ لے اور تو اسے زندہ پالے تو اسے ذبح کر دے اور اگر اس کے شکار کو کتے نے مار ڈالا ہے اور کتے نے اس سے کھایا نہیں تو اسے کھا سکتا ہے اور اگر تو اپنے کتے کے ساتھ کوئی دوسرا کتا پائے اور اس نے وہ شکار مار ڈالا ہو تو اسے نہ کھا کیونکہ تو نہیں جانتا کہ اس شکار کو کس کتے نے مارا ہے اور اگر تو اپنا تیر پھینکے تو اللہ کا نام لے پھر اگر وہ شکار ایک دن تجھ سے غائب رہے اور اس شکار میں اپنے تیر کے علاوہ اور کوئی نشان نہ پائے تو اگر تو چاہے تو کھا اور اگر تو اس شکار کو پانی میں ڈوبا ہوا پائے تو اسے نہ کھا۔
Top