صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4977
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ مَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَکُلْهُ وَمَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَهُوَ وَقِيذٌ وَسَأَلْتُهُ عَنْ صَيْدِ الْکَلْبِ فَقَالَ مَا أَمْسَکَ عَلَيْکَ وَلَمْ يَأْکُلْ مِنْهُ فَکُلْهُ فَإِنَّ ذَکَاتَهُ أَخْذُهُ فَإِنْ وَجَدْتَ عِنْدَهُ کَلْبًا آخَرَ فَخَشِيتَ أَنْ يَکُونَ أَخَذَهُ مَعَهُ وَقَدْ قَتَلَهُ فَلَا تَأْکُلْ إِنَّمَا ذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَی کَلْبِکَ وَلَمْ تَذْکُرْهُ عَلَی غَيْرِهِ
سکھلائے گئے کتوں سے شکار کرنے کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر، زکریا، عامر، عدی بن حاتم، حضرت عدی حاتم ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے تیر کے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا اگر شکار تیر کی دھار سے مرا ہو تو تو اسے کھا سکتا ہے اور اگر اس کے عرض سے مارا ہو تو وہ موقوذہ یعنی چوٹ کھایا ہوا ہے (وہ مردار ہے، تو اسے نہ کھا) اور میں نے آپ ﷺ سے کتے کہ شکار کہ بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا جس شکار کو کتا پکڑ لے اور کتا اس میں سے نہ کھائے تو تو اسے کھا سکتا ہے کیونکہ شکار کو کتے کا پکڑ لینا ہی اس کو ذبح کردینا ہے اور اگر اس شکار کے ساتھ کوئی دوسرا کتا بھی دیکھے اور تجھے اس بات کا اندیشہ ہو کہ دوسرے کتے نے بھی اس کے ساتھ پکڑا ہوگا اور اسے مار ڈالا ہوگا تو پھر اسے نہ کھا کیونکہ تو نے اللہ کا نام اپنے کتے پر لیا ہے اپنے کتے کہ علاوہ دوسرے کتے پر اللہ کا نام نہیں لیا
Top