صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4974
و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَکُلْ وَإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَقَتَلَ فَإِنَّهُ وَقِيذٌ فَلَا تَأْکُلْ وَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْکَلْبِ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کَلْبَکَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَکُلْ فَإِنْ أَکَلَ مِنْهُ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّهُ إِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِهِ قُلْتُ فَإِنْ وَجَدْتُ مَعَ کَلْبِي کَلْبًا آخَرَ فَلَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَخَذَهُ قَالَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَی کَلْبِکَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلَی غَيْرِهِ
سکھلائے گئے کتوں سے شکار کرنے کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ عنبری، شعبہ، عبداللہ بن ابی سفر، شعبی ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے بغیر پر کے تیر کے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا اگر وہ شکار تیر کی دھار سے مرا ہو تو اسے کھالو اور اگر وہ تیر کے عرض سے مرا ہو تو وہ موقوزہ یعنی چوٹ کھایا ہوا ہے اسے نہ کھاو اور میں نے رسول اللہ ﷺ سے کتے کے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا جب تو شکار کے لئے کتے کو چھوڑے اور اس پر بِسمِ اللہ بھی کہہ لے تو شکار کھا سکتا ہے اور اگر کتے نے (اس شکار میں) سے کھالیا تو تو نہ کھا کیونکہ اس صورت میں کتے نے اپنے لئے شکار کیا ہوگا اور میں نے عرض کیا کہ اگر میرے کتے کے ساتھ کوئی دوسرا کتا مل جائے اور مجھے معلوم نہ ہو کہ ان دونوں کتوں میں سے کس نے شکار کیا ہے آپ ﷺ نے فرمایا تو نہ کھا کیونکہ تو نے اپنے کتے پر بِسمِ اللہ پڑھی ہے اور اس کے علاوہ دوسرے کتے پر تو نے بِسمِ اللہ نہیں پڑھی۔
Top