صحیح مسلم - سورج گرہن کا بیان - حدیث نمبر 2115
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ وَيَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيْسَ يَنْکَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ مِنْ النَّاسِ وَلَکِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَقُومُوا فَصَلُّوا
نماز کسوف کے لئے پکارنے کا بیان
عبیداللہ بن معاذ عنبری، یحییٰ بن خبیب، معتمر، اسماعیل، قیس، حضرت ابومسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سورج اور چاند لوگوں میں سے کسی کی موت کی وجہ سے بےنور نہیں ہوتے بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جب تم اس کو دیکھو تو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوجاؤ۔
Top