صحیح مسلم - سورج گرہن کا بیان - حدیث نمبر 2107
حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی الْأُمَوِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَقَالَ قِيَامًا طَوِيلًا يَقُومُ ثُمَّ يَرْکَعُ وَزَادَ فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَی الْمَرْأَةِ أَسَنَّ مِنِّي وَإِلَی الْأُخْرَی هِيَ أَسْقَمُ مِنِّي
نماز کسوف کے وقت جنت دوزخ کے بارے میں نبی ﷺ کے سامنے کیا پیش کیا گیا۔
سعید بن یحییٰ اموی، ابن جریج اسی حدیث کی دوسری سند ذکر کی ہے کہ آپ ﷺ نے طویل قیام کیا پھر رکوع کیا میں نے دیکھا کہ بعض عورتیں مجھ سے زیادہ عمر والی اور دوسری مجھ سے زیادہ بیمار بھی ہیں (مجھے بھی نماز میں ہمت ان کی وجہ سے ہوئی)۔
Top