صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5813
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَکَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُمُورًا کُنَّا نَصْنَعُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ کُنَّا نَأْتِي الْکُهَّانَ قَالَ فَلَا تَأْتُوا الْکُهَّانَ قَالَ قُلْتُ کُنَّا نَتَطَيَّرُ قَالَ ذَاکَ شَيْئٌ يَجِدُهُ أَحَدُکُمْ فِي نَفْسِهِ فَلَا يَصُدَّنَّکُمْ
کہانت اور کاہنوں کے پاس جانے کی حرمت کے بیان میں
ابوطاہر حرملہ بن یحییٰ ابن وہب، یونس ابن شہاب ابوسلمہ ابن عبدالرحمن بن عوف حضرت معاویہ ؓ بن حکم سلمی سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ ایسی بہت ساری باتیں ہیں جنہیں ہم زمانہ جاہلیت میں سر انجام دیتے تھے ہم کاہنوں کے پاس جاتے تھے آپ ﷺ نے فرمایا تم کاہنوں کے پاس مت جاؤ میں نے عرض کیا ہم بدفالی لیا کرتے تھے آپ ﷺ نے فرمایا یہ وہ چیز ہے جسے تم میں سے کوئی اپنے دل میں محسوس کرتا ہے یہ خیال آنا تمہیں کسی کام سے نہ روکے۔
Top