صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5800
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ وَيُعْجِبُنِي الْفَأْلُ الْکَلِمَةُ الْحَسَنَةُ الْکَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ
بد شگونی نیک فال اور جن چیزوں میں نحوست ہے ان کے بیان میں
ہداب بن خالد ہمام بن یحییٰ قتادہ، انس، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کوئی مرض متعدی نہیں ہوتا اور نہ بدشگونی کی کوئی حقیقت ہے البتہ فال یعنی اچھی بات اور عمدہ گفتگو مجھے پسند ہے۔
Top